مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يزوج ابنته، من (قال): يستأمرها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
حدیث نمبر: 16728
١٦٧٢٨ - حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن (ابن) (١) طاوس عن أبيه قال: لا يكره الرجل ابنته الثيب على نكاح هي تكرهه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ آدمی کے لئے اپنی ثیبہ بیٹی کا نکاح ایسی جگہ کرانا مکروہ نہیں جہاں نکاح کو وہ ناپسند سمجھتی ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، هـ، س].