مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قال: لا نكاح إلا بولي أو سلطان باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 16679
١٦٦٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن (طاوس) (١) قال: (أتي) (٢) عمر بامرأة قد حملت، فقالت: (تزوجني، فقال: إني تزوجتها بشهادة) (٣) من أمي وأختي، ⦗١٦٣⦘ ففرق بينهما ودرأ عنهما الحد، وقال: لا نكاح إلا بولي (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک حاملہ عورت لائی گئی۔ اس نے کہا کہ میرے خاوند نے مجھ سے شادی کی ہے۔ خاوند نے کہا کہ میں نے اپنی ماں اور اپنی بہن کو گواہ بنا کر اس سے شادی کی تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں میں فرقت کروائی اور ان سے حد کو ساقط کردیا اور فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
حواشی
(١) في [ب]: (عطاء).
(٢) في [أ، ب، س، ط، ك، ز]: (أوتي).
(٣) في [هـ]: (تزوجت الشهادة).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك].