مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في رجل يطوف وهو مضطبع باب: طواف کے دوران چادر کو دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا
حدیث نمبر: 16641
١٦٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن محمد بن عبد الرحمن العدني قال: رأيت محمد بن علي يرمل بين الركن اليماني والحجر وهو مضطبع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن العدنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان رمل کرتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنی چادر دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالی ہوئی تھی۔