حدیث نمبر: 16569
١٦٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ كان إذا خرج (خرج) (١) من طريق بالشجرة، وإذا دخل (دخل) (٢) من طريق المعرس وإذا دخل مكة دخل من (الثنية) (٣) العليا، وإذا خرج خرج من (الثنية) (٤) السفلى (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ منورہ سے نکلتے تو مسجد شجرہ (ذوالحلیفہ) کی طرف سے نکلتے، اور جب مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تو مقام معرّس (آرام کرنے کی جگہ) سے داخل ہوتے، اور جب مکہ مکرمہ داخل ہوتے تو اوپر والے پہاڑوں کی طرف سے اور جب مکہ مکرمہ سے نکلتے تو نیچے والے پہاڑوں کی طرف سے نکلتے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) سقط من: [ن].
(٣) في [س]: (ثنية).
(٤) في [س]: (ثنية).