مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان لا يستنجي بالماء ويجتزئ بالحجارة باب: جن حضرات کے نزدیک پانی سے استنجاء کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ پتھر کا استعمال کافی ہے
حدیث نمبر: 1653
١٦٥٣ - [حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم، أنه ذكر له الاستنجاء بالماء فقال: (أنتم) (١) أفعل لذلك منهم، كانوا يجتزؤون بالحجارة] (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے سامنے پانی سے استنجاء کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس عمل کو کرنے والے ہو جبکہ اسلاف تو پتھر سے استنجاء کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ] وفي [هـ]: (فعلتم).
(٢) سقط ما بين المعكوفين في [د، هـ].