مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يهل بالحج والعمرة بأيهما يبدأ؟ باب: جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے؟
حدیث نمبر: 16502
١٦٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس أنه سمع رسول اللَّه ﷺ يلبي يقول: "لبيك بعمرة وحج" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لبیک بعمرۃ وحج، (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا) ۔