مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
الرجل إذا دخل المسجد الحرام ما يقول؟ باب: جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 16490
١٦٤٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى (عن) (١) محمد بن سعيد عن سعيد بن المسيب أنه كان إذا دخل مسجد الكعبة ونظر إلى البيت قال: اللهم أنت السلام ومنك السلام فحينا ربنا بالسلام] (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب جب مسجد حرام میں داخل ہوتے اور ان کی نظر بیت اللہ پر پڑتی تو یہ دعا فرماتے : یا اللہ تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے پس ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔
حواشی
(١) في [جـ، هـ]: (بن).
(٢) تقدم هذا الخبر في [هـ]: (قبل خبرين).