مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
الرجل إذا دخل المسجد الحرام ما يقول؟ باب: جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 16488
١٦٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل من أهل الشام عن مكحول أن النبي ﷺ لما رأى البيت قال: "اللهم زد (١) هذا البيت تشريفًا وتعظيمًا ومهابة، وزد من حجه (أو) (٢) اعتمره تشريفًا وتعظيمًا وتكبيرًا وبرًا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر مبارک جب بیت اللہ پر پڑتی تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ اس گھر کی عظمت و ہیئت اور بزرگی میں اضافہ فرما اور جو شخص اس کا حج کرے یا عمرہ کرے اس کی بھی بزرگی، عظمت اور نیکی میں اضافہ فرما۔
حواشی
(١) زاد في [هـ]: (في).
(٢) في [ص، ز]: (و).