مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
المكي يريد أن يعتمر من أين يعتمر باب: مکہ کا رہائشی اگر عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے؟
حدیث نمبر: 16415
١٦٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو بن دينار عن ابن كيسان قال: سمعت ابن عباس يقول: لا يضركم يا أهل مكة أن لا تعتمروا فإن أبيتم فاجعلوا بينكم وبين الحرم بطن (الوادي) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اے مکہ والو ! کوئی حرج نہیں ہے اگر تم عمرہ نہ کرو، پس اگر کرنا چاہو تو اپنے اور حرم کے درمیان بطن وادی کو رکھو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ز]: (وادي).