مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: إذا خرج من الغائط؛ فليستنج بالماء باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ پاخانہ کرنے کے بعد پانی سے استنجاء کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1641
١٦٤١ - حدثنا ابن دكين عن قوة عن بديل العقيلي عن مطرف بن عبد اللَّه بن الشخير قال: حدثني أعرابي قال: صحبت أبا ذر فكل أخلاقه أعجبتني، إلا خلق واحد، قلت: ما هو؟ قال: كان إذا خرج (من الخلاء) (١) استنجى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک دیہاتی نے بیان کیا کہ میں ابو ذر کے ساتھ رہا ہوں، ان کے تمام اخلاق و عادات مجھے اچھی لگیں سوائے ایک عادت کے ! میں نے پوچھا وہ کون سی عادت ہے ؟ وہ کہنے لگا جب وہ بیت الخلاء سے باہر آتے تو پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ك]: (من الماء).
(٢) مجهول.