حدیث نمبر: 16369
١٦٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن [هاشم (عن] (١) هشام) (٢) عن أبيه قال: كان عمر يوضع يقول: (إليك) (٣) تعدو قلقًا وضينها … معترض في بطنها جنينها مخالف دين النصارى دينها (٤)
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر سواری کو تیز کرتے اور یہ اشعار پڑھتے : ” تیری طرف سواری تیز رفتاری سے چلتی ہے، حتیٰ کہ کمزور ہوجاتی ہے۔ اس کے پیٹ میں اس کا بچہ حرکت کرتا ہے، اس کا دین نصاریٰ کے دین سے مختلف ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر سواری کو بہت تیز چلاتے تھے۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ب، هـ]: (إليكن).
(٤) منقطع؛ عروة بن الزبير لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16369
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16369، ترقيم محمد عوامة 15889)