حدیث نمبر: 1636
١٦٣٦ - حدثنا أبو بكر عن غندر ووكيع عن شعبة عن عطاء بن أبي ميمونة أنه سمع أنسا يقول: كان النبي ﷺ يدخل الخلاء، (فأحمل) (١) أنا وغلام نحوي إداوة، ⦗٣٢٦⦘ (وعنزة) (٢)، فيستنجي بالماء (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء کی طرف تشریف لے جاتے تو میں اور میری عمر کا ایک اور لڑکا پانی کا برتن اور نیزے کی لاٹھی ساتھ لے کر جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في [أ، خ]: (وأحمل).
(٢) في حاشية [جـ]: (العنزة: عصا أقصر من الرمح لها زج من أسفلها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1636
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (٥١) ومسلم (٢٧١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1636، ترقيم محمد عوامة 1632)