مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: إذا خرج من الغائط؛ فليستنج بالماء باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ پاخانہ کرنے کے بعد پانی سے استنجاء کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1633
١٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن معاذة عن عائشة قالت: (مرن) (٢) أزواجكن أن يغسلوا أثر الغائط والبول؛ فإن رسول اللَّه ﷺ كان يفعله، وأنا استحييهم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے (عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے) فرمایا کہ اپنے شوہروں کو اس بات کا حکم دو کہ پیشاب یا پاخانہ کرنے کے بعد پانی استعمال کریں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونہی کیا کرتے تھے، میں مردوں کو یہ بات کرنے سے شرماتی ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، خ، د، ك]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، جـ، خ، ك]: (مروا).