مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16291

باب: جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے

من رخص أن يدخل مكة ليلا ومن قال: نهارا؟

حدیث نمبر: 16291
١٦٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يضرك دخلت مكة ليلًا أو نهارًا.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ رات یا دن جب مرضی مکہ مکرمہ میں داخل ہو جاؤ کوئی نقصان نہیں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16291
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 15816»