مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1626
باب: جن حضرات کے نزدیک رفع حاجت کے دوران قبلہ کی طرف رخ کرنا جائز ہے
(من رخص) في استقبال القبلة بالخلاء
حدیث نمبر: 1626
١٦٢٦ - حدثنا الثقفي عن خالد عن رجل عن عراك بن مالك عن عائشة: أن رسول اللَّه ﷺ أمر بخلائه، فحول قبل القبلة؛ لما بلغه أن الناس كرهوا ذلك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ اطلاع ملی کہ لوگ رفع حاجت کے دوران قبلہ رخ ہونے کو ناپسند کرنے لگے ہیں، تو آپ نے اس بات کا حکم دیا کہ آپ کے بیت الخلاء کا رخ قبلے کی طرف کردیا جائے۔
حواشی
(١) مجهول، أخرجه أحمد (٢٥٠٦٣) وابن ماجة (٣٢٤) والبيهقي ١/ ٩٢ والدارقطني ١/ ٥٩، وإسحاق (١٠٩٥)، والمزي ٨/ ٩٣، والطيالسي (١٥٤١).