مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16252
باب: اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا؟
ما قالوا: أين تنحر البدن؟
حدیث نمبر: 16252
١٦٢٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج قال: قلت لعطاء: أين أنحر هديي بأعلى مكة (أو في أسفلها؟) (١) قال: نعم، قلت: بالأبطح؟ قال: نعم، قلت: في بيتي؟ قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ میں قربانی کہاں پر کروں، مکہ مکرمہ کی اوپر والی جانب یا نیچے کی طرف ؟ آپ نے فرمایا ہاں، میں نے عرض کیا کہ مقام الابطح میں ؟ آپ نے فرمایا ہاں، میں نے عرض کیا اور گھر میں ؟ آپ نے فرمایا، ہاں۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].