مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يدخل البيت ولا يصلي فيه باب: جو حضرات بیت اللہ میں داخل ہوئے لیکن اندر نماز ادا نہیں فرمائی
حدیث نمبر: 16228
١٦٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: دخلت مع عمر ابن محمد بن الحنفية البيت، فقام فدعا ثم استلم البيت ثم خرج، ولم يصل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن محمد بن الحنفیہ کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوا، آپ کھڑے ہوئے اور دعا فرمائی اور پھر کعبہ کو چوم کر باہر آگئے اور آپ نے اندر نماز ادا نہیں فرمائی۔