حدیث نمبر: 16210
١٦٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن طلق قال: قال عمر لزيد بن صوحان: أين منزلك بمنى؟ قال: في الشق الأيسر، قال: ذاك منزل (الداج) (١) فلا تنزله (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طلق سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت زید بن صوحان سے کہا، منیٰ میں آپ کی جگہ کہاں ہے ؟ آپ نے فرمایا بائیں جانب، حضرت عمر نے ارشاد فرمایا کہ یہ تو حاجیوں کے خدام کی جگہ ہے اس جگہ مت اترو اور ٹھہرو، حضرت عمرو (راوی) فرماتے ہیں اور میری جگہ اسی میں ہے۔

حواشی
(١) أي: أتباع الحاج، وفي [ب، ط، هـ]: (الراح)، وفي [أ]: (المراح).
(٢) منقطع؛ طلق لم يسمع من عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16210
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16210، ترقيم محمد عوامة 15742)