مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في لحوم الأضاحي من كان يتزودها؟ باب: جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
حدیث نمبر: 16202
١٦٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (البختري) (١) بن المختار عن ابن (معقل) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي فكلوا وتزودوا في أسفاركم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معقل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے تم لوگوں کو قربانی کا گوشت (زخیرہ کرنے سے) منع کیا تھا، پس (اب) تم اس کو کھاؤ اور اپنے سفروں میں اس کو زاد راہ بناؤ۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (البحري).
(٢) في [هـ]: (مفضل)، وفي [س، ط]: (مغفل)، وهو عبد الرحمن بن معقل بن مقرن المزني.