مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16118

باب: جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں

من كان يستحب عمرة المحرم

حدیث نمبر: 16118
١٦١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون قال: قلت للقاسم: العمرة في المحرم، قال: كانوا يرونها تامة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے محرم میں عمرہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ صحابہ کرام اس کو عمرہ تامہ سمجھتے تھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16118
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 15654»