مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستحب عمرة المحرم باب: جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
حدیث نمبر: 16118
١٦١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون قال: قلت للقاسم: العمرة في المحرم، قال: كانوا يرونها تامة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے محرم میں عمرہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ صحابہ کرام اس کو عمرہ تامہ سمجھتے تھے۔