مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16113
باب: کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لئے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
في (المرأة والرجل) إذا أهلت بعمرة فخافت
حدیث نمبر: 16113
١٦١١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد وعطاء قال: سألتهما عن امرأة قدمت مكة (معتمرة) (١) فحاضت فخشيت أن يفوتها الحج، (فقالا) (٢): (تهل) (٣) بالحج وتقضي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ عورت عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ آئے پھر اس کو حیض آجائے اور اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ حج کے لئے تلبیہ پڑھے اور عمرے کی قضا کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ط]: (معتمرة)، وفي [هـ]: (معمرة)، وفي [جـ]: (بعمرة).
(٢) في [س]: (فقال: لا)، وفي [هـ]: (فقال).
(٣) في [هـ]: (تحل).