حدیث نمبر: 16113
١٦١١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد وعطاء قال: سألتهما عن امرأة قدمت مكة (معتمرة) (١) فحاضت فخشيت أن يفوتها الحج، (فقالا) (٢): (تهل) (٣) بالحج وتقضي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن ابو نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ عورت عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ آئے پھر اس کو حیض آجائے اور اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ حج کے لئے تلبیہ پڑھے اور عمرے کی قضا کرے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ط]: (معتمرة)، وفي [هـ]: (معمرة)، وفي [جـ]: (بعمرة).
(٢) في [س]: (فقال: لا)، وفي [هـ]: (فقال).
(٣) في [هـ]: (تحل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16113
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16113، ترقيم محمد عوامة 15649)