مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كره المنديل باب: جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1610
١٦١٠ - حدثنا عباد (عن) (١) عبد الملك عن عطاء: أنه كان يكرهه ويقول: أحدثتم المناديل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء وضو کے بعد رومال کے استعمال کو مکروہ خیال کرتے اور ارشاد فرماتے تھے کہ یہ رومال تو تم نے ایجاد کر لئے ہیں !
حواشی
(١) في [هـ]: (ابن).