مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16098
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
من كان يقول: إذا جعل عليه بدنة نحرها بمكة؟
حدیث نمبر: 16098
١٦٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) (وقاء) (٢) عن سعيد بن جبير قال: ذكرت له قول ابن عمر: انحرها بمكة، فقال: ما شعرت (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے سامنے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس قول کو ذکر کیا کہ اس کو مکہ مکرمہ میں ذبح کرو ‘ آپ نے فرمایا کہ مجھے اس کا علم نہیں تھا۔
حواشی
(١) في [س]: (بن).
(٢) في [س، هـ]: (وفاء).
(٣) منقطع.