مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستقبل البيت وهو بعرفة؟ باب: جو حضرات عرفات میں قبلہ کی طرف رخ کرتے ہیں
حدیث نمبر: 16083
١٦٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ ركب حتى أتى الموقف فجعل (بطن) (١) ناقته القصوى إلى الصخرات، وجعل (حبل) (٢) المشاة بين يديه، واستقبل القبلة فلم يزل واقفا حتى غربت الشمس (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر سوار ہو کر عرفہ تشریف لائے اور قصواء اونٹنی کا رخ چٹانوں کی طرف پھیر دیا جبل مشاۃ آپ کے سامنے تھا، اور قبلہ کی طرف رخ فرمایا اور سورج غروب ہونے تک مسلسل وقوف فرمایا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يضن).
(٢) في [ف، هـ]: (جبل).