مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16017
باب: جو حضرات رات میں رمی کی اجازت دیتے ہیں
من رخص في الرمي ليلا
حدیث نمبر: 16017
١٦٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن (عمرو) (١) قال: أخبرني من رأى بعض أزواج النبي ﷺ ترمي (مغربان الشمس) (٢) غربت الشمس أو لم تغرب (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو سے مروی ہے کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے ازواج مطہرات میں سے بعض کو مغرب کے وقت رمی کرتے ہوئے دیکھا، خواہ سورج غروب ہوچکا ہو یا ابھی غروب نہ ہوا ہو۔
حواشی
(١) في [س]: (عمر).
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [ط]: (معه بان الشمس).
(٣) مجهول؛ لجهالة شيخ عمرو.