مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم (يقرد) بعيره هل عليه شيء باب: محرم اگر اپنے اونٹ کی چچڑیاں صاف کر دے تو کیا اس پر کچھ لازم آئے گا؟
حدیث نمبر: 15975
١٥٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال؛ حدثنا روح بن عبادة عن زكريا بن إسحاق قال: نا أبو الزبير أنه سمع جابر بن عبد اللَّه يقول: لا بأس أن يقرد المحرم بعيره (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ محرم اپنے اونٹ کی چچڑیاں صاف کرسکتا ہے۔