مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم (يقرد) بعيره هل عليه شيء باب: محرم اگر اپنے اونٹ کی چچڑیاں صاف کر دے تو کیا اس پر کچھ لازم آئے گا؟
حدیث نمبر: 15973
١٥٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن (عيينة) (١) عن (عمرو) (٢) عن أبي الشعثاء: المحرم يقرد بعيره ويطليه بالقطران.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثائ فرماتے ہیں کہ محرم اپنے اونٹ کی چچڑیاں صاف کرسکتا ہے، اور اس پر قطران (درخت کے پتوں سے بنی ہوئی ایک خاص دوا) مل دے۔
حواشی
(١) في [س]: (عينه)، وفي [ط]: (عينية).
(٢) في [هـ]: (عمر).