مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15921
باب: اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
من قال إذا مر بجمع فلم ينزلها (أهراق) دما
حدیث نمبر: 15921
١٥٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن يحيى بن سعيد عن عطاء، قال: سمعته يقول: من رهق عن جمع فلم ينزلها (أهراق) (١) لذلك دمًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص مزدلفہ میں رکے بغیر چلا جائے (وقت کی تنگی کی وجہ سے) وہ اس کے بدلے قربانی کرے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يهرق).