مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15764
باب: مکہ کا رہائشی طواف کو منیٰ سے لوٹ کر آنے تک مؤخر کرے
في المكي يؤخر الطواف حتى يرجع من منى
حدیث نمبر: 15764
١٥٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن حبيب عن عطاء عن ابن عباس أنه كان يقول: الطواف بين الصفا والمروة لأهل مكة بعد أن يرجعوا من منى (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مکہ والے منیٰ سے واپس آنے کے بعد صفا ومروہ کی سعی کریں۔