مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
الرجل يطوف على نسائه في ليلة باب: کیا آدمی ایک رات میں زیادہ بیویوں کے پاس جا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 1576
١٥٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عبد الرحمن عن عمته عن أبي رافع: أن رسول اللَّه ﷺ طاف على نسائه في ليلة، فاغتسل عند كل امرأة منهن غسلًا فقلت: يا رسول اللَّه لو اغتسلت غسلًا واحدًا؟ فقال: "هذا أطهر، وأطيب أو أطهر وأنظف" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات میں ایک سے زیادہ بیویوں سے ہم بستری فرمائی اور ہر ایک کے لئے الگ غسل فرمایا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر آپ ایک ہی غسل فرما لیتے تو کافی نہ تھا ؟ فرمایا یہ عمل زیادہ پاکیزہ اور اچھا ہے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن وعمته، أخرجه أحمد (٢٣٨٦٢) وأبو داود (٢١٩) وابن ماجة (٥٩٠) والنسائي في الكبرى (٩٠٣٥).