مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في التكبير يوم عرفة أفضل أو التلبية باب: عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا؟
حدیث نمبر: 15759
١٥٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن مالك بن أنس قال: حدثنا أبو بكر الثقفي قال: سألت أنسا كيف كنتم تصنعون مع رسول اللَّه ﷺ؟ قال: كان يلبي الملبي فلا ينكر عليه، ويكبر (المكبر) (١) فلا ينكر عليه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابوبکر الثقفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے دریافت کیا کہ آپ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کس طرح کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا تلبیہ پڑھنے والے تلبیہ پڑھتے تھے ان کو روکا نہیں جاتا تھا اور تکبیر پڑھنے والے تکبیر پڑھتے تھے ان کو روکا نہیں جاتا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [ن].