مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15752
باب: عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا؟
في التكبير يوم عرفة أفضل أو التلبية
حدیث نمبر: 15752
١٥٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كنت مع ابن مسعود (بعرفة) (١) فلبى، فقال: رجل من هذا الملبي في هذا اليوم؟ فالتفت إليه ابن مسعود فقال: لبيك عدد التراب لبيك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ عرفہ میں تھا کہ آپ نے تلبیہ پڑھا، ایک شخص نے کہا کہ آج کے دن تلبیہ پڑھنے والا کون ہے ؟ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : لبیک عدد التراب لبیک (میں حاضر ہوں مٹی کے ذرات کی تعداد کے برابر، میں حاضر ہوں) ۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، ن].