مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في التكبير يوم عرفة أفضل أو التلبية باب: عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا؟
حدیث نمبر: 15752
١٥٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كنت مع ابن مسعود (بعرفة) (١) فلبى، فقال: رجل من هذا الملبي في هذا اليوم؟ فالتفت إليه ابن مسعود فقال: لبيك عدد التراب لبيك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ عرفہ میں تھا کہ تلبیہ پڑھا گیا، ایک شخص نے کہا کہ آج کے دن تلبیہ پڑھنے والا کون ہے ؟ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : پڑھو پڑھو کثرت سے پڑھو (اتنی کثرت سے پڑھو جتنی مٹی کے ذرات ہیں) ۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، ن].