مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: ليس على أهل مكة رمل باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
حدیث نمبر: 15745
١٥٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن حبيب قال: سئل عطاء عن المجاور إذا أهل من مكة هل (يسعى) (١) الأشواط الثلاثة؟ قال: إنهم يسعون، فأما ابن عباس فإنه قال: إنما ذلك على أهل الآفاق.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے بیت اللہ کے پڑوسی کے متعلق سوال کیا گیا کہ جب وہ مکہ سے احرام باندھے تو کیا وہ تین چکروں میں رمل کرے گا ؟ فرمایا کہ وہ رمل کریں گے، بہر حال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رمل باہر سے احرام باندھ کر آنے والوں کے لیے ہے۔
حواشی
(١) في [ن]: (تسعى).