مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15687

باب: جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا؟

في الرجل المقيم بمكة متى يهل؟

حدیث نمبر: 15687
١٥٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه بن عمر عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: قال عمر: يا أهل مكة مالي أراكم مدهنين والحاج شعثًا غبرًا، إذا رأيتم هلال ذي الحجة فأهلوا (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمر نے مکہ والوں سے فرمایا : کیا ہوگیا ہے کہ میں تم لوگوں کو تیل لگائے ہوئے (بنے سنورے) دیکھ رہا ہوں حالانکہ حاجی پراگندہ حال اور غبار آلود ہوتے ہیں ؟ جب تم لوگ ذی الحجہ کا چاند دیکھ لو تو احرام باندھ لیا کرو۔

حواشی
(١) منقطع؛ القاسم لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15687
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1222، ترقيم محمد عوامة: 15242»