مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل المقيم بمكة متى يهل؟ باب: جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا؟
حدیث نمبر: 15687
١٥٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه بن عمر عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: قال عمر: يا أهل مكة مالي أراكم مدهنين والحاج شعثًا غبرًا، إذا رأيتم هلال ذي الحجة فأهلوا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے مکہ والوں سے فرمایا : کیا ہوگیا ہے کہ میں تم لوگوں کو خوش حال دیکھ رہا ہوں حالانکہ حاجی پراگندہ حال ہوتے ہیں ؟ جب تم لوگ ذی الحجہ کا چاند دیکھ لو تو احرام باندھ لیا کرو۔
حواشی
(١) منقطع؛ القاسم لا يروي عن عمر.