مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل والمرأة يموت وعليه حج باب: کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
حدیث نمبر: 15683
١٥٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال جاء رجل إلى (رسول اللَّه) (١) ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إن أبي شيخ كبير لا يستطيع الحج (أفأحج) (٢) عنه؟ قال: "نعم فحج عن أبيك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد بہت بوڑھے اور حج کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔
حواشی
(١) في [ز]: (النبي).
(٢) في [أ، ب، ن]: (فأحج).