مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستلم الركن ثم يطوف باب: جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15677
١٥٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن (حسين) (١) بن عقيل عن الضحاك قال: إذا أتيت البيت فاستلم الحجر إن قدرت عليه وذكرت اللَّه وصليت على النبي ﷺ، ثم تصلي عند المقام ركعتين أو ما شاء اللَّه، ثم تمضي تجاه وجهك فتستلم الحجر، وإلا فاستقبله وذكرت اللَّه ثم تخرج إلى الصفا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ آؤ تو پہلے حجر اسود کا استلام کرو اگر اس پر قادر ہو اور اللہ کا ذکر کرو اور نبی پاک پر درود بھیجو پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو یا جو اللہ تعالیٰ چاہے (توفیق دے) پھر اپنے چہرہ کو پھیرو اور حجر اسود کا استلام کرو وگرنہ اس کے سامنے آ جاؤ اور اللہ کا ذکر کرو اور پھر صفا کی طرف نکل جاؤ۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ن]: (حسن).