مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستلم الركن ثم يطوف باب: جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15675
١٥٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا صلى الركعتين رجع إلى الحجر فاستلمه، أو استقبله فكبر ثم (خرج) (١) إلى الصفا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب دو رکعتیں ادا فرما لیتے تو حجر اسود پر تشریف لاتے اور اس کا استلام فرماتے ، یا سامنے ہوجاتے، پھر تکبیر کہتے اور صفا کی طرف نکل جاتے۔
حواشی
(١) في [أ، ن]: (رجع).