مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يهل بالحج ويريد أن يضم إليها عمرة باب: جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے
حدیث نمبر: 15658
١٥٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عمر بن محمد عن سالم قال: أحرم ابن عمر بعمرة ثم سار ساعة ثم قال: ما الحج والعمرة إلا سواء، أشهدكم أني قد أوجبت معها حجة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عمرہ کا احرام باندھا پھر کچھ دیر چلے اور فرمایا : حج اور عمرہ دونوں برابر ہیں، تم لوگ گواہ رہو کہ میں نے عمرہ کے ساتھ حج کو بھی واجب کرلیا ہے۔