مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1565

باب: کیا جنبی غسل سے پہلے مسجد سے گزر سکتا ہے؟

الجنب يمر في المسجد قبل أن يغتسل

حدیث نمبر: 1565
١٥٦٥ - حدثنا هشيم عن (العوام) (١) أن عليا كان يمر في المسجد وهو جنب فقال له بعض أصحابنا: ممن سمعت هذا؟ قال: سمعته قريبًا من خمسين سنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ حالت جنابت میں مسجد سے گزر جایا کرتے تھے۔ ہمارے بعض ساتھیوں نے ان سے پوچھا آپ نے یہ بات کس سے سنی تھی ؟ فرمایا میں نے یہ بات تقریبا پچاس سال پہلے سنی تھی۔

حواشی
(١) في حاشية [خ]: (ابن حوشب).
(٢) منقطع؛ العوام لم يدرك عليًا.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1565
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 1561»