مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يقع على امرأته قبل أن يزور البيت باب: طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
حدیث نمبر: 15610
١٥٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم عن علقمة في المحرم يواقع قبل أن يطوف بالبيت قال: يتمان حجهما، (ويهريق) (١) كل واحد منهما دمًا، وعليهما الحج من قابل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر محرم طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو مناسک حج کو پورا کریں اور وہ دونوں دم ادا کریں گے اور ان پر آئندہ سال حج ہے۔
حواشی
(١) تكرر في: [ز].