حدیث نمبر: 15609
١٥٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (نعيم) (١) عن ابن أبي (غنية) (٢) عن يحيى ابن سالم قال: دخلت أنا ورجل من بني ناجية على ابن الحنفية (فقال) (٣): رجل قضى المناسك كلها فلما كان يوم النحر وقع على أهله قبل أن يزور، قال: عليه بدنة وما قال: عليه الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یحییٰ بن سالم فرماتے ہیں کہ میں اور بنی ناجیہ کا ایک شخص حضرت ابن الحنفیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک شخص نے حج کے تمام مناسک ادا کرلیے ہیں، پھر یوم النحر میں طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی، فرمایا اس پر اونٹ لازم ہے، اور یہ نہیں فرمایا کہ اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔

حواشی
(١) في [ز]: (نعم).
(٢) في [أ، ب، ن]: (عيينة)، وفي [ز]: (عتبة).
(٣) في [ن]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15609
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15609، ترقيم محمد عوامة 15170)