مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15602
باب: طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
في الرجل يقع على امرأته قبل أن يزور البيت
حدیث نمبر: 15602
١٥٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام عن خصيف عن مجاهد وعطاء في الرجل يقضي المناسك كلها إلا الطواف بالبيت، ثم وقع على أهله قالا: عليه بدنة وتم حجه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو تمام مناسک حج ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا۔