مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15578

باب: محرم کا اونٹ پر سوار ہونا

في ركوب البدنة

حدیث نمبر: 15578
١٥٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام أبو الأحوص عن العلاء عن عمرو ابن مرة عن عكرمة قال: قال رجل لابن عباس: أيركب الرجل البدنة؟ قال: غير مثقل، قال: فيحلبها؟ قال: غير مجهد (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ کیا آدمی (ھدی کے) بدنہ اونٹ پر سوار ہوسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر بوجھ ڈالے اس پر ہوسکتا ہے، اس شخص نے عرض کیا کہ اس کا دودھ نکال سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر مشقت میں ڈالے نکال سکتا ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15578
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39089، ترقيم محمد عوامة: 15141»