حدیث نمبر: 15578
١٥٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام أبو الأحوص عن العلاء عن عمرو ابن مرة عن عكرمة قال: قال رجل لابن عباس: أيركب الرجل البدنة؟ قال: غير مثقل، قال: فيحلبها؟ قال: غير مجهد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ محرم اونٹ پر سوار ہوسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر بوجھ ڈالے اس پر ہوسکتا ہے، اس شخص نے عرض کیا کہ اس کا دودھ نکال سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر مشقت میں ڈالے نکال سکتا ہے۔