حدیث نمبر: 15540
١٥٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي ظبيان عن ابن عباس قال: احفظوا عني ولا تقولوا: قال ابن عباس: أيما عبد حج به أهله ثم أعتق فعليه الحج، وأيما صبي حج به أهله صبيًا ثم أدرك فعليه (حجة) (١) الرجل، وأيما أعرابي حج أعرابيًا ثم هاجر فعليه حجة (المهاجرين) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جو غلام اپنے اھل کے ساتھ حج کرے پھر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر دوبارہ حج کرنا لازم ہے، اور جو بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ حج کرے پھر وہ بڑا ہو کر (صاحب استطاعت ہوجائے) تو اس پر حج لازم ہے اور جو اعرابی ہجرت سے پہلے حج کرے پھر وہ ہجرت کرے تو اس پر مہاجر کا حج لازم ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (حج).
(٢) في [جـ]: (المهاجر)، وفي [ز]: (المهاجره).