حدیث نمبر: 15536
١٥٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس (بن) (١) أبي إسحاق قال: (سمعت) (٢) (شيخًا) (٣) يحدث أبا إسحاق عن محمد بن كعب القرظي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إني أريد أن (أجدد) (٤) في صدور المؤمنين، أي صبي حج به أهله ثم مات أجزأ عنه، [(فإن) (٥) أدرك فعليه الحج، وأيما مملوك حج به أهله ثم مات أجزأ عنه] (٦) وإن أعتق فعليه الحج" (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن کعب القرظی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ مؤمنوں کے دلوں میں (اس حکم کو) تازہ اور از سرنو کروں : جس بچے کے اھل و عیال نے اس کے ساتھ حج کیا پھر وہ بچہ فوت ہوگیا تو وہ حج اس کے لیے کافی ہوجائے گا، اور اگر وہ (بڑا ہوجائے) پالے تو اس پر حج کرنا ہے، اور جس غلام نے حج کیا اھل کے ساتھ پھر وہ فوت ہوگیا تو اس کے لیے حج کافی ہوجائے گا اور اگر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر حج کرنا لازم ہے۔

حواشی
(١) في [أ، جـ، ن]: (عن).
(٢) في [أ، ن]: (سمع).
(٣) في [ز]: (شريحًا).
(٤) في [ن]: (أحدد).
(٥) في [جـ]: (وإن).
(٦) سقط ما بين المعكوفتين من: [أ، ن].
(٧) مجهول مرسل؛ أخرجه أبو داود في المراسيل (١٣٤)، وابن حزم في المحلى (٧/ ٤٤).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15536
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15536، ترقيم محمد عوامة 15101)